مشرق وسطی

امریکہ اور اسرائیل کی فوجی اور سیاسی طاقت کا زوال شروع ہو گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے مشیر اعلی جنرل یحی رحیم صفوی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل زوال کا شکار ہیں جبکہ ایران کی طاقت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل یحی رحیم صفوی نے ایران کو ایک ناقابل شکست طاقت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بحرالکاہل سے لیکر بحیرہ روم تک ایران کے اسلامی انقلاب کا پیغام طاقتور ہوتا جا رہا ہے اور امریکی اس علاقے سے بھاگنے پر مجبور ہیں۔

جنرل رحیم صفوی نے کہا کہ امریکہ شروع ہی سے دہشت گرد گروہ ایم کے او کی پشت پناہی کر رہا ہے لیکن اسے ایران کے اسلامی انقلاب کے مقابلے میں مسلسل ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا ہے۔

جنرل یحی رحیم صفوی اس سے پہلے بھی تاکید ساتھ کہہ چکے ہیں کہ دنیا میں امریکہ کی فوجی اور سیاسی طاقت کا زوال شروع ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمانوں کو ظلم کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا درس دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button