مشرق وسطی

امریکہ نے جنگبندی کی قرارداد ویٹو کر کے خطے کے عوام کیخلاف اعلان جنگ کیا ہے، انصار الله

شیعہ نیوز: الجزائر نے سلامتی کونسل میں عرب ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی، فلسطینی و صیہونی قیدیوں کی آزادی، فلسطینیوں تک انسانی امداد کی رسائی کی ضمانت اور اس علاقے میں لوگوں کی عدم مہاجرت کے لئے ایک قرارداد پیش کی جسے امریکہ نے ویٹو کر دیا۔ جس پر یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله” کے ترجمان "محمد عبدالسلام” نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنا پر ہونے والی جنگ بندی کی قراردادوں کو امریکہ کی جانب سے مسلسل ویٹو کرنے کا داغ ہمیشہ اس ملک کے ماتھے پر رہے گا۔ امریکہ ایک ایسا ملک ہے جو اپنے مکر و فریب کے باوجود خود کو انسانی اقدار کا نمائندہ سمجھتا ہے۔ محمد عبدالسلام نے کہا کہ مسلسل امریکی ویٹو نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ سارے انسانی معاشرے کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ انہوں نے امت اسلامی اور مسلمان حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ اپنی خاموشی کو توڑیں اور غزہ میں صیہونی جارحیت کو بند کروانے کے لئے آواز اٹھائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button