مشرق وسطی

امریکہ کو خلیج فارس میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے، ایڈمرل تنگسیری

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ امریکہ خلیج فارس میں اپنی فوج تعیینات کرنے کا کوئی جواز نہیں رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قم میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تحت ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بحری بیڑا کا روزانہ اخراجات 50 لاکھ ڈالر جبکہ ایک ڈسٹرائیر پر روزانہ 3 لاکھ ڈالر اخراجات آتے ہیں۔ ہم اللہ کے فضل و کرم سے خلیج فارس کے خطے میں ایسے دفاعی آلات کی موجودگی کو غیر ضروری بنادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی جمہوریہ ایران کا البرز جنگی جہاز بحیرہ احمر میں پہنچ گیا

انہوں نے بحری جنگی آلات پر آنے والی لاگت کے حوالے سے کہا کہ ایک بحری بیڑے پر 5۔12 ارب ڈالر جبکہ ایک سب میرین پر 7 ارب ڈالر کی لاگت آتی ہے۔ حاج قاسم اور دیگر شہداء کی کوششوں سے اب دشمن کی طرف سے درپیش خطرات کم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ایرانی جوان دشمن کے سامنے سینہ سپر ہوکر کھڑے ہیں اور ہمارے دشمن خطے میں ہماری اجازت کے بغیر داخل اور خارج نہیں ہوسکتے ہیں۔

ایڈمرل تنگسیری نے کہا کہ آج شہید سلیمانی کی انتھک جدوجہد کی بدولت ایران کی دفاعی طاقت مضبوط ہوگئی ہے جس کو امریکہ اور دوسرے دشمن بھی تسلیم کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button