مشرق وسطی

امریکہ، ایران کی ثقافتی و عوامی طاقت سے خوفزدہ ہے۔ روحانی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے صدر حسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں تاکید کے ساتھ کہا کہ کوئی بھی طاقت عوام کی موجودگی، اتحاد، ایثار و قربانی اور استقامت سے بڑھ کر نہیں ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ، ایران کی ثقافتی و عوامی طاقت سے خوفزدہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے عوام مختلف حالات اور مسائل میں ایثار و فداکاری کے نتیجے میں متحد رہے ہیں۔

ایران کے صدر نے سیاحت کی صنعت کو مضبوط بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران، اپنے امن و سیکورٹی، تاریخی آثار قدیمہ، اقلیمی تنوع اور خوبصورت قدرتی مناظر کے پیش نظر سیاحت کے ذریعے کافی آمدنی حاصل کرسکتا ہے۔

صدر حسن روحانی نے ایران میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ وائٹ ہاؤس میں بیٹھے ہوئے ہیں انھیں ملت ایران کے فیصلے کرنے کا حق نہیں ہے بلکہ عوام اپنی استقامت پر ایمان اور عزم محکم سے اپنے فیصلے خود کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اکیس فروری دوہزار بیس کو ایران میں عام پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button