دنیا

امریکا اندر سے ختم ہو رہا ہے.ٹرمپ

شیعہ نیوز:انہوں نے امریکہ جانے والے مہاجرین اور تارکین وطن کے حوالے سے بائیڈن حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کی امریکہ آمد سے امریکہ اندر سے ختم ہو رہا ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر پناہ گزینوں کے امریکا آنے کو روکنے کے لیے سرحدی دیوار کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا جو بائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد بند کر دی گئی تھی۔

انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ غیر قانونی طور پر آنے والے لاکھوں لوگ ہمارے ملک کو تباہ کر رہے ہیں اور کئی مواقع پر ان سے نہ تو پوچھ گچھ کی جاتی ہے اور نہ ہی روکا جاتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ آنے والے بہت سے پناہ گزینوں کے بارے میں کہا کہ بہت سے مہاجرین مجرم ہیں اور وہ دوسرے ممالک کی جیلوں میں بھی بند رہے ہیں اور ان میں سے بیشتر بہت خطرناک ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ای میل میں کہا کہ ہمارا ملک اندر سے تباہ ہو رہا ہے اور اسے تباہی سے بچانے کے لیے کوئی کچھ نہیں کر رہا۔ اسی طرح انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے جو کام کیا جائے وہ باؤنڈری وال کی تکمیل ہے۔

ٹرمپ نے اسی طرح افغان مہاجرین کے امریکہ جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ملک کتنا بے وقوف بن گیا ہے۔ کئی جگہوں پر ایسے مسائل کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو دس مہینے پہلے نہیں تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button