
پاکستانی شیعہ خبریں
اسرائیلی بربریت کاذمہ دار امریکہ ،مسلم ممالک کی خاموشی قابل مذمت ہے ،سید جواد نقوی
شیعہ نیوز:بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے غیور مسلمان مظلوم غزہ کے بہن بھائیوں اور بچوں کو ہر گز تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔جماعت اسلامی پاکستان کے اعلان پر غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے اسرائیل کے مظالم اور بربریت کاذمہ دار امریکہ کو قراردیا اور کہا کہ امریکی بحری بیڑوں کو سمندر میں غرق کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج مسلم ممالک کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے ایران اور مقاومت کی جانب سے اسرائیل کے مقابلے میں حماس کا میدان عمل میں موجود ہونا، تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں اور یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ غاصب صیہونی حکومت کا خاتمہ قریب ہے۔