اہم پاکستانی خبریں

امریکہ، اسرائیل اور بھارت پاکستان کے کبھی دوست نہیں ہو سکتے، سنی تحریک

شیعہ نیوز: پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت پاکستان کے کبھی دوست نہیں ہو سکتے، پاکستان کو سیاسی مذہبی اور معاشی طور پر مستحکم بنانا حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی اولین ذمہ داری میں سے ایک ہے، نفرتوں کا خاتمہ یقینی بنانے کیلئے علماء مشائخ مذہبی جماعتوں اور سیاسی عمائدین کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، پاکستان کے دفاع کو ناقابل تصویر بنانے والے محسنین پاکستان ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان سمیت دیگر سائنس دانوں، رہنماؤں اور اکابرین کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

علامہ غلام محی الدین جلالی اور شیخ محمد نواز قادری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور مظلوم عوام دنیا اسلام کی واحد ایٹمی قوت پاکستان کی طرف نظر جمائے ہوئے ہیں، اقوام متحدہ سلامتی کونسل انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی ادارے اپنی منافقانہ روش کو تبدیل کریں اور  مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں ہونیوالے مظالم پر اسرائیل اور بھارت کیخلاف آواز اٹھائیں، بھارت اور اسرائیل مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے اندر انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں۔ اس موقع پر مفتی انوار طارق، علامہ ابرار رضوی، محمد شوکت جانی، محمد نوید قادری، قاری عثمان قادری، شمس الدین قادری اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button