دنیا

امریکہ کا بی 52 اور ایف 18 طیارے افغانستان بھیجنے کا فیصلہ

شیعہ نیوز: امریکہ افغانستان سے اپنے باوردی دہشت گردوں کے انخلا کے لئے حفاظتی اقدامات کر رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں جنگوں کی آگ بھڑکانے والے امریکی ادارے پینٹاگون کے جوائنٹ چیف مارک ملی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ افغانستان سے نکلنے والی افواج کے تحفظ کے لیے 6’’بی – 52 بمبار طیارے‘‘ اور ایک درجن ’’ایف-18‘‘ جنگی طیاروں کو بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مارک ملی کا مزید کہنا تھا کہ بمبار اور لڑاکا طیاروں کی یہ کھیپ صدر جوبائیڈن کے حکم کے تحت 11 ستمبر تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے عمل کے دوران فوج اور غیر ملکی کنٹریکٹرز کی حفاظت کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔

پینٹاگون کی جانب سے طیاروں کی مزید کھیپ بھیجنے کا فیصلہ ایسے میں کیا گیا ہے کہ جب طالبان نے متنبہ کیا تھا کہ امریکہ کی جانب سے یکم مئی کے بجائے فوجیوں کے انخلا کی تاریخ میں 11 ستمبر تک کی توسیع کے بعد اب وہ بھی غیرملکی فوجیوں کو نشانہ نہ بنانے کے معاہدے کے پابند نہیں رہے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button