دنیا

امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں مزید فوج تعینات کرنے کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے مزید امریکی فوج بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

عراق میں گزشتہ روز سفارت خانے پر حملے کے بعد امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں فوری طور پر مزید فوج بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی وزیر دفاع مارک اسپر کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ریپڈ رسپونس یونٹ سے تقریباً 750 کے قریب فوجیوں کو مشرق وسطیٰ میں تعینات کیا جائے گا۔

عراقی رضاکار فورس پر امریکی حملے کے بعد عراقی عوام میں امریکہ کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

عراقی عوام نے بغداد میں امریکی سفارتخانہ کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے عراق سے امریکی فوج کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روزقبل امریکی فضائی بمباری میں عراقی رضاکار فورس کے 25 سے زائد اہلکار شہید ہوگئے۔

امریکی بمباری کے خلاف عراقی مظاہرین نے بغداد میں امریکی سفارتخانہ کے سامنے شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے امریکی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا اور دیوار پر چڑھ کر جھنڈے لہرائے، مشتعل مظاہرین نے امریکہ مخالف شدید نعرے بازی کی اور سیکورٹی کیمرے بھی توڑ دیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button