دنیا

امریکہ کا مذاکرات سے قبل اقتصادی دہشت گردی بند کرنے سے انکار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ نے مذاکرات شروع ہونے سے پہلے اقتصادی دہشت گردی بند کرنے سے انکار کردیا ہے۔

امریکہ کے نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ شینکر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی حکومت مذاکرات سے پہلے ایران کے خلاف عائد پابندیاں ختم نہیں کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن یہ شرط قبول نہیں کریں گے کہ مذاکرات سے پہلے پابندیاں اُٹھائی جائیں۔انھوں نے دعوا کیا کہ ایران نے یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کی ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ پابندیوں اور دباؤ کی حالت میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات ہرگز نہیں کئے جائیں گے۔

درایں اثنا جرمن وزیر خارجہ نے بھی بدھ کو ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ امریکہ کے ساتھ بغیر کسی شرط کے مذاکرات کرے ۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کی رات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں صراحت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی پابندیوں اور زیادہ سے زیادہ دباؤڈالنے کی پالیسی ختم ہوئے بغیر مذاکرت ہر گز نہیں ہوسکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button