دنیا

امریکی اخبار نے حکومت کی دھجیاں اڑا دیں

شیعہ نیوز:امریکی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نیویارک ٹائمز لکھتا ہے کہ نہ تو دہشت گردی اور نہ ہی غیر ملکی طاقتیں بلکہ خود امریکا ہی اس کا سب سے بڑا دشمن ہے۔

نیکولس کریسٹوفر نے بائیڈن انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےایک رپورٹ تیار کی ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کے صدر جو بائیڈن اس وقت جو کچھ بھی کام کر رہے ہیں وہ عالمی سطح پر امریکا کے اتحادیوں کا اس سے دور ہونے کا سبب بن رہے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بائیڈن کے دور حکومت میں امریکا کی داخلی صورتحال اور عالمی سطح پر مقابلہ آرائی، ملک کو پسپائی کی جانب لے جا رہی ہے۔

پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے کرائے گئے سروے میں صرف 17 فیصد امریکیوں نے یہ کہا تھا کہ جو بائیڈن کی کارکردگی سے وہ پر امید ہیں۔

واضح رہے کہ سیاسی ماہرین اور عالمی امور کے بہت سے تجزیہ نگاروں کے مطابق امریکا کی گزشتہ حکومت نے جو کام کئے ہیں، انہوں نے عالمی سطح پر جو اپنے اثرات مرتب کئے ہیں، ان کو دور ہونے میں مہینوں لگیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button