اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ کا پاکستان کو کورونا وائرس کی ویکسین دینے سے انکار

شیعہ نیوز : امریکہ نے پاکستان کو کورونا وائرس کی ویکسین فوری طور پر فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے کورونا ویکسین کی فراہمی سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کورونا کی مؤثر، کارآمد ویکسین کی تیاری کیلئے کوشاں ہے، ویکسین کی تیاری کے بعد مختلف ممالک کو فر اہمی کے لئے پرعزم ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ویکسین کی منظوری کیلئے تاحال کوئی مدت متعین نہیں کی، مقامی ضرورت پوری کرنے کے بعد ویکسین دیگر ممالک کو دیں گے ، اپنے شراکت داروں سے ویکسین کی تیاری میں تعاون کرتے رہیں گے۔

گذشتہ روز امریکہ نے فی الحال پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کمپنی پہلے فیز میں ویکسین کی مقامی ضرورت پورا کرے گی، دوسرے مرحلے میں کمپنی کورونا ویکسین برآمد کرے گی۔

ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی ردعمل سے آگاہ کیا ، جس کے بعد دفتر خارجہ نے وزارت قومی صحت کو امریکی جواب سے آگاہ کر دیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکہ میں پاکستان کے سفارت خانے کا کہنا تھا کہ جانسن اینڈ جانسن نے پاکستان کو ویکسین کی فراہمی کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا۔

مراسلے میں کہا تھا کہ واشنگٹن میں پاکستانی مشن کورونا ویکسین کے حصول کیلئے سرگرم ہے، پاکستانی مشن ویکسین پر کام کرنے والی کمپنیوں سے رابطے میں ہے جبکہ وزارت صحت کے امریکی کمپنیوں سے رابطوں کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

خیال رہے پاکستان متوقع کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے کمپنیوں سے رابطے کر رہا ہے، اس سلسلے میں وزارتِ صحت کی پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے اے آر وائی نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیر اعظم نے کرونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کی منظوری دے دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button