دنیامشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ کا سعودی عرب کے سلطان ائیربیس میں نصب پیٹریاٹ میزائل سسٹم ہٹانے کا فیصلہ

شیعہ نیوز: امریکہ کے صدر جو بائيڈن نے مغربی ایشیا سے امریکی فوجیوں اور فوجی ساز و سامان کے ایک حصے کے انخلا کا حکم صادر کر دیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ یہ قدم خلیج فارس اور مغربی ایشیا میں امریکہ کی فوجی موجودگی کو ایک بار پھر منظم بنانے کے تناظر میں اٹھایا گيا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق تین پیٹریاٹ میزائل سسٹم، جن میں سے ایک سعودی عرب کے شہزادہ سلطان ائير بیس میں نصب ہے، ہٹا لیے جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ پینٹاگون ان فوجی ساز و سامان اور ٹریننگز کا جائزہ لے رہا ہے جن کی سعودی عرب کو ضرورت ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مغربی ایشیا سے امریکہ کے بہت سے فوجی ساز و سامان باہر نکال لیے گئے ہیں تاکہ دوسرے علاقوں کی ضرورتیں پوری کی جا سکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close