دنیا

امریکہ کا سعودی عرب میں فوجی تعینات کرنے کا حکم نامہ جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی صدرٹرمپ نے سعودی عرب میں 3000 امریکی اہلکار تعینات کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے سعودی میں 3000 فوجی اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگرس کو بھی فوجی تعیناتی کی اطلاع دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی افواج سعودی عرب میں پہلے بھی کئی بار تعینات رہی ہیں اور 2003 میں عراق جنگ ختم ہونے پر سعودی عرب سے روانہ ہوگئی تھیں۔ اس کے بعد سعودی عرب میں امریکی افواج کی تعیناتی کا اب یہ پہلا موقع ہوگا۔

دوسری جانب امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی دستے، جنگی ساز و سامان اور وسائل سعودی عرب بھیجے جائیں گے۔

خیال رہے کہ امریکہ خطےمیں کشیدگی پیدا کرکے اپنا اسلحہ فروخت کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button