امریکہ کا شام میں اپنی دہشت گرد فوجی باقی رکھنےکا اعلان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے جیمز جفری نے اعلان کیا ہے کہ شام میں امریکی فوجی باقی رہیں گے۔ انھوں نے شام میں امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کو باقی رکھنے کا مقصد داعش کی واپسی کو روکنا بتایا ہے۔
شام کے امور میں امریکی نمائندے جیمز جفری نے داعش کی تشکیل، تقویت اور اس کی حمایت میں امریکی کردار کا کوئی ذکرنہیں کیا ۔
انھوں نے اسی طرح شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں امریکہ کی جانب سے ڈالی جانے والی رکاوٹوں کا کوئی ذکر کئے بغیر دعوی کیا کہ امریکا نے بقول ان کے شام میں دس ملین ڈالر کی انسان دوستانہ امداد بھیجی ہے۔
جیمز جفری نے شام میں آئین ساز کمیٹی کی تشکیل کی حمایت کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں روس اور بشار اسد کی حکومت پر اس سلسلے میں دباؤ ڈالنا چاہئے۔
انھوں نے یہ دعوی ایسی حالت میں کیا ہے کہ شام میں نیا آئین تیار کرنے کی تجویز پہلی بار جنوری دو ہزار اٹھارہ کے اواخر میں روس کے شہر سوچی میں ایران، روس اور ترکی کے سربراہی اجلاس میں پیش کی گئی تھی ۔
شام کے صدر بشار اسد نے بھی دو دن قبل ایرانی وزیر خارجہ کے سینیئر معاون علی اصغر خاجی سے ملاقات میں اعلان کیا ہے کہ شام کی حکومت اور سیاسی مخالفین میں نیا آئین تیار کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔