مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ کو حشد الشعبی کی ایف-16 جنگی طیاروں تک رسائی پر تشویش

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی جریدے نے عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کی ایف-16 جنگی طیارے تک رسائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی جریدے فارین پالیسی نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے لکھا کہ واشنگٹن کو اس بات کی شدید تشویش ہے کہ حشد الشعبی جنگی طیارے ایف-16 کی ٹیکنالوجی نہ حاصل کر لے کیونکہ یہ جنگی طیارے عراق کی بلد چھاؤنی میں بغیر سیکورٹی کے ہیں۔

ایک امریکی میڈیا نے الزامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حشد الشعبی کو ایران سے متعلق قرار دیا اور دعوی کیا کہ ممکن ہے کہ حشد الشعبی کے اہلکار عراقی چھاؤنی بلد میں ایف-16 جنگی طیاروں کی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی کوشش کرے اور اس چیز نے واشنگٹن کو پریشان کر دیا ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ عراقی کی بلد چھاؤنی میں 34 ایف-16 جنگی طیاروں پر مبنی اسکاڈرن ہے اور اس حفاظت اور سیکورٹی کی ذمہ داری اب صرف عراقی سیکورٹی فورس کی ہے۔ اس سے پہلے تک اسکاڈرن کی سیکورٹی کی ذمہ داری امریکی فوجی اور لاکہیڈ مارٹن کمپنی کے اہلکاروں پر تھی لیکن اس چھاؤنی پر متعدد بار میزائل حملوں کے بعد غیر ملکی سیکورٹی اہلکاروں نے 8 جنوری کو پوری طرح سے بلد چھاؤنی خالی کر دی ہے۔

امریکی جریدے فارین پالیسی نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ جب سے امریکی فوجیوں نے بلد چھاؤنی خالی کی ہے تب سے امریکی حکام کو تشویش ہے کہ حشد الشعبی کہیں اس کی ٹیکنالوجی اور پرزوں تک رسائی حاصل نہ کر لے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button