مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ کو حشد شعبی پر حملے کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ حزب اللہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حزب اللہ لبنان نے عراق کی رضاکار فورس پر امریکہ کے وحشیانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو حشد شعبی پر حملے کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں حشد شعبی پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق پر امریکی حملے عراقی حاکمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ عراقی فورسز پر امریکی حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ خود علاقائی اقوام کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوج کی کوئی ضرورت نہیں عراقی عوام اور فوج خود داعش کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنے بنائے ہوئے دہشت گرد گروہوں کو بہانہ بنا کر علاقائی ممالک میں مداخلت کررہا ہے۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ عراق سے امریکی فوج کا انخلا عراقی عوام کی سلامتی اور سکیورٹی کے لئے اہم ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button