مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ ناقابل اعتماد ملک، جو اتحادیوں کا ساتھ بھی چھوڑ دیتا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے امریکہ کو ناقابل اعتماد ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کا ساتھ بھی چھوڑ دیتا ہے اور ان کی پشت خالی کردیتا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے ضاحیہ میں سید الشہداء مجتمع میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اپنے اتحادیوں سے کئے گئے وعدوں کو بھی پورا نہیں کرتے اور مشکل وقت میں انھیں بھی تنہا چھوڑ دیتے ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے امریکہ کا شامی کردوں کا ساتھ چھوڑنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے چشم زدن میں کردوں کا ساتھ چھوڑ دیا اور امریکہ پر اعتماد کرنے والے تمام افراد کا حال یہی ہوگا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close