دنیا

امریکہ نے دنیا کے لئے لاتعداد مسائل کھڑے کئے ہیں، چین

شیعہ نیوز : اقوام متحدہ میں چینی سفیرنے امریکہ کو تنہائی کا شکار ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے دنیا کے لئے لاتعداد مسائل کھڑے کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چینی سفیر نے اقوام متحدہ اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ پر شدید تنقید کرتےہوئے کہاہےکہ بس بہت ہوگیا، تم دنیا کیلئے پہلے ہی لاتعداد مسائل پیدا کرچکے ہو۔

چینی سفیرکا کہنا تھا کہ جدید ترین طبی نظام کے باوجود امریکہ میں سب سے زیادہ اموات اور کیسز کیوں سامنے آئے؟ کسی کا احتساب کرنا ہےتو کچھ امریکی سیاستدانوں کا کیا جائے۔

جمعرات کو اقوام متحدہ میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کےدوران چین کے سفیر ژہانگ جون نے امریکہ کے عالمی کردار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ بس بہت ہوگیا، تم پہلے ہی دنیا کیلئے لا تعداد مسائل پیدا کرچکے ہو، امریکہ میں 70لاکھ کورونا کے مصدقہ کیسز اور 2 لاکھ سے زائد اموات ریکارڈ ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیاکے جدید ترین طبی نظام کے باوجود امریکہ میں کورونا سے اتنی ہلاکتیں اور کیسز سامنے کیوں آئے؟ اگر کسی کا احتساب کرنا ہےتو وہ امریکہ کے کچھ سیاستدان ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close