مشرق وسطی

امریکہ نے کردوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔ محمود صابر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے ایک کرد رہنما نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے کردوں کو دھوکہ دیا ہے ۔

شام کے کردوں کی ڈیموکریٹک یونین، پی وائی ڈی کے ایس کے پولٹ بیورو کے رکن محمود صابری نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ نے جھوٹی حمایت کے ذریعے شام کے کردوں اور حکومت میں تفرقہ ڈالا اور پھر کردوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپ دیا۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ نے ترکی کو شمالی شام پر حملے کے لئے گرین سگنل دے کے کردوں کو دھوکہ دیا ہے ۔ انھوں نے اسی کے ساتھ شمالی شام میں ، شامی فوج کی تعیناتی کی ضرورت پر زور دیا ۔

شامی کردوں کی ڈیموکریٹک یونین کے پولٹ بیورو کے رکن محمود صابر نے عالمی برادری سے شام کے خلاف ترکی کی فوجی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ کسی بھی بین الاقوامی قانون اور اصول کے مطابق ترکی کی اس جارحیت کا جواز نہیں پیش کیا جاسکتا ۔

انھوں نے کہا کہ انقرہ حکومت کی اس جارحیت سے اس خطے میں دوبارہ بدامنی اور جنگ کے شعلے بھڑکیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button