مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ نے ثقافتی شعبہ میں ایران کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تہران میں خطیب جمعہ نے دشمن کی طرف سے سیاسی، دفاعی، اقتصادی اور ثقافتی میدانوں میں جاری جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف دشمن کی اقتصادی اور ثقافتی یلغار کا سلسلہ جاری ہےاور ہمیں عاشورائی ثقافت اور عفاف و حجاب کا بھر پور دفاع کرنا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔

خطیب جمعہ نے دشمن کی طرف سے سیاسی، دفاعی، اقتصادی اور ثقافتی میدانوں میں جاری جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف دشمن کی مختلف شعبوں منجملہ اقتصادی اور ثقافتی شعبہ میں یلغار کا سلسلہ جاری ہےاور ہمیں عاشورائی ثقافت اور عفاف و حجاب کا بھر پور دفاع کرنا چاہیے۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکہ کا اس وقت ایران کے خلاف سب سے زیادہ دباؤ اقتصادی شعبہ میں جاری ہے اور اس نے اقتصادی میدان میں جنگ کو اخری مرحلے تک پہنچا دیا ہے، امریکہ نے ثقافتی شعبہ میں بھی ایران کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ لہٰذا ایرانی حکام کو مختلف محاذوں پر دشمن کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات کرنے چاہییں۔

خطیب جمعہ نے مزاحمتی اقتصادی پالیسی کو اقتصادی جنگ ميں کامیابی کا راز قراردیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی فرمائش کے مطابق مزاحمتی اقتصادی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانا چاہیے۔

موحدی کرمانی نے ایران میں آنے والے انتخابات میں عوام کو ہوشیاررہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں فریب پر مبنی نعروں کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button