
دنیاہفتہ کی اہم خبریں
امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے: روس
شیعہ نیوز: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ کا مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونا مذاکرات میں امریکہ کے کمزور ہونے کی دلیل ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ کا مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونا مذاکرات میں امریکہ کے کمزور ہونے کی دلیل ہے۔
لاوروف نے چینی ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اب معاہدے میں اصلاح کا خواہاں ہے امریکہ کا یہ اقدام معاہدے پر اس کی عدم پائبندی کا مظہر ہے اور امریکہ کے اس اقدام سے سکیورٹی کونسل کی دوسری قراردادوں میں بھی عدم پائبندی اور اصلاح کا رواج پیدا ہوجائےگا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔