مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتاہے، عراقی استقامتی محاذ کا بیان

شیعہ نیوز: عراقی استقامتی محاذ نے کہا ہے کہ امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت امریکہ نے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کےلئے جو ایک کمیٹی تشکیل دینے کی بغداد کی بات مانی ہے یہ صرف مزاحمت کی جانب سے اس کو لگائی گئی کاری ضربوں کا نتیجہ ہے اور اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بین الاقوامی عدالت انصاف کا فیصلہ حق اور انصاف کی فتح ہے، صدر رامافوسا

عراقی استقامتی محاذ نے یہ بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عراق سے امریکی فوج کے انخلاء سے متعلق اسلامی مزاحمت کے مطالبات کے باوجود امریکی مکر و فریب کے سبب پارلیمنٹ کی قرارداد پر اب تک عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے تاہم اب امریکہ نے عراقی حکومت کی اس سلسلے میں ایک کمیٹی بنانے کی درخواست پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور یہ صرف مزاحمتی حملوں کا نتیجہ اور شہداء کے خون کی برکت ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ برسوں کی جدوجہد کے تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ امریکہ ہمیشہ وعدہ خلافی کرتا آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button