اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایدھی فاؤنڈیشن کا مظلوم فلسطینی عوام کے لیے بڑا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایدھی فاؤنڈیشن کا اسرائیلی بربریت کا شکارفلسطینیوں کی مدد کا اعلان ، اسرائیل کی مظلوم فلسطینیوں پر بمباری، ایدھی فاؤنڈیشن نے غزہ میں امدادی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی جانب سے فلسطینی حکام سے اجازت کیلئے خط بھجوا دیا گیا ہے۔ خط پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر کے نام تحریر کیا گیا تھا۔ خط میں فیصل ایدھی سمیت ادارے سے منسلک پانچ افراد کو ویزہ جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ راجہ ناصرعباس کی پوری قوم سے 21مئی کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کی اپیل

خط میں بتایا گیا ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن مختلف ممالک میں قدرتی آفات اور جنگی صورتحال کے دوران امدادی کاموں کا وسیع تجربہ رکھتی ہے، اسی تجربے کی بنیاد پر ادارہ فلسطینی بھائیوں کی مدد کیلئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ مظلوم فلسطینی عوام پر غاصب اسرائیل کی جارحیت جاری ہے جس کے سبب فلسطین کو غذائی اور طبی امدادی اشیاء کی قلت کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button