مشرق وسطی

امریکہ اور سعودی عرب یمنی عوام کے قاتل ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی قومی آئل کمپنی نے کہا ہے کہ سعودی امریکی اتحاد ایندھن لانے والے بحری جہازوں کو روک عوام کا قتل عام کر رہا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمن کی قومی آئل کمپنی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی امریکی اتحاد ایندھن لانے والے بحری جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ آنے کی اجازت نہیں دے رہا جس کی وجہ سے حیاتی نوعیت کی تنصیبات بند ہوگئی ہیں اور عام شہریوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی امریکی بحری قزاقی کی وجہ سے یمن کو انسانی المیے کا سامنا ہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری بھی سعودی امریکی اتحاد پر عائد ہوتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جنگ کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔چھے سال سے زائد عرصے سے یمن کے خلاف جاری اس غیر قانونی جنگ اور سعودی جارحیت کے نتیجے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button