امریکہ سعودی عرب میں ہزاروں اضافی فوجی تعیناتی کرے گا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ’سعودی عرب کے دفاع‘ کو بڑھانے کے لیے ہزاروں اضافی فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔
پینٹاگون سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سعودی عرب میں مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکی وزیرِ جنگ مارک ایسپر نے ساتھ ہی میزائل شکن پیٹریاٹ نظام کی دو بیٹریاں، ایک عدد ٹی ایچ اے اے ڈی بیلیسٹک میزائل انٹرسیپشن سسٹم ، دو فلائٹ اسکواڈرن اور ایک ایئر ایکسپیڈیشنری ونگ بھیجنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
پینٹاگون کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں امریکی وزیرِ جنگ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فوج کی باضابطہ تعیناتی کی اطلاع دی ہے اور سعودی دفاع کو مضبوط بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس طرح ریاست میں مزید 3000 افواج بھیجی جائیں گی۔
امریکی محکمہ جنگ کے مطابق 3000 افواج کی تعیناتی سے خطے میں اس کی افواج کی تعداد 14000 تک پہنچ چکی ہے اور اسے سینٹرل کمانڈ ایریا کا نام دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ محمد بن سلمان نے خود امریکہ سے فوجی بھیجنے کی درخواست کی تھی۔
خیال رہے کہ 14 ستمبر کو سعودی عرب میں حکومت کے زیر انتظام چلنے والی دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو کے 2 پلانٹس پر ڈرون حملے کیے گئے تھے۔
ڈرون حملوں کی ذمہ داری یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل نے قبول کی تھی تاہم سعودی عرب اور امریکہ نے حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا تھا۔ ایران نے حملوں کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا۔
اقتصادی اور دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ خطے میں جارحیت بڑھا کراپنا اسلحہ فروخت کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ سعودی حکام شیطانی قوتوں کے جال میں بری طرح پھنس چکے ہیں۔