پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملتان، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ”ناصران امام زمانہ ” سیمینار

شیعہ نیوز: مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جامعہ شہید مطہری ملتان میں علمی، فکری و تربیتی سیمینار ”بعنوان ناصران امام زمانہ ” منعقد ہوا، سیمینار کی صدارت مجلس علمائے مکتب اہلیبیت پاکستان کے مرکزی صدر حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کی۔ سیمینار سے صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلیبیت ممبر قرآن بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی صدر عزاداری ونگ و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر مہر سخاوت علی سیال، مرکزی ڈپٹی جنر ل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، علامہ طاہر عباس نقوی، علامہ عسکری الہدایت اور دیگر نے خطاب کیا۔ سیمینار میں جنوبی پنجاب بھر کے ایک سو سے زائد علمائے کرام، واعظین، امام جمعہ والجماعت اور آئمہ مساجد نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button