مشرق وسطی

امریکہ سے اسلحہ خریدنے والے ممالک میں بحرین کا پانچواں نمبرپر آگیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بحرین نے گزشتہ دوسالوں کے دوران امریکہ سے دو ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ خریدا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بحرین نے امریکہ سے 2017 سے اب تک 14 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدا ہے، امریکہ سے اسلحہ خریدنے والے ممالک میں بحرین کا پانچواں نمبر ہے۔

2018 میں بحرین کا امریکہ سے خریدے جانے والے اسلحے کی تفصیل:

300 میلین ڈالر کے میزائل، 22 میلین ڈالر جنگی جہازوں کی مرمت، 45 میلین ڈالر جنگی جہازوں کے پرزے، 70 میلین تکنیکی مدد، 80 میلین ڈالر تاو میزائل سسٹم، 47.8 میلین ڈالر فائٹر انجینئرنگ، 912 میلین ڈالرکے 12 کوبرا ہیلی کاپٹر۔

خیال رہے کہ امریکی اسلحے کے بڑے خریداروں میں سعودی عرب، کویت، پولینڈ، بحرین اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں جن میں سے سعودی عرب نے اربوں ڈالر کی خریداری کی ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے خریدے گئے اسلحے میں جنگی بحری جہاز، پیٹریاٹ ایئر اور میزائل دفاعی نظام شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ خطے میں فسادات اور اختلافات بڑھا کر اپنا اسلحہ فروخت کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہناہے کہ امریکی حکام عرب ممالک کو ناکارہ اسلحہ فروخت کرکے اربوں ڈالر کماتا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں یمنی فوج نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کیا تھا اور امریکی اسلحے کے خریدار منہ تکتے رہ گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button