امریکہ سے کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں ہوں گے، آیت اللہ خامنہ ای
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کا مقصد ایران کے خلاف ایک چال ہے لہٰذا ان کے ساتھ کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ امریکہ کی مذاکراتی پیشکش ایران پر اپنی خواہشات مسلط کرنا ہے اور ایران سے متعلق زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کو کامیاب ظاہر کرنا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات کی تجاویز کے مقاصد کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ سب جاں لیں اور ہوشیار رہیں کہ یہ ایک چال ہے۔
انہوں نے اجنبیوں پر امید نہیں کرنے پر زور دیا اور فرمایا کہ اس بات کا مطلب دوسری حکومتوں کے ساتھ تعلقات کو خاتمہ کرنا نہیں، ہم مذاکرات، ملاقات اور گفتگو کے ساتھ مخالف نہیں مگر ملکی امور میں تاخیر نہیں ہونی چاہیئے اور ملکی مسائل کا حل ملک کے اندر ہی ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ ایک امریکی اہلکار کے حالیہ بیانات جنہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہئیے اور ایران ہمارے مطالبات کو پورا کرے، کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ وہ ان ممالک جو امریکہ کے لئے دودھ دینے والے گائے کی طرح ہیں، کے ساتھ ایسے مذاکرات کریں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ اگر امریکہ جنہوں نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، پر واپس آئے اس وقت ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والے جوہری فریقین میں شامل ہوسکتا ہے مگر دوسری صورت میں نہ نیویارک اور نہ کسی جگہ میں امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔