دنیا

امریکہ: سینیٹ سے جنگ مخالف بل کی منظوری دی جائے۔ برنی سینڈرز

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ کی ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار نے ٹرمپ کے جنگ پسندانہ مواقف پر تنقید کرتے ہوئے سینیٹ سے جنگ مخالف بل منظور کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار سینیٹر برنی سینڈرز نے پیر کو ٹوئیٹ کیا کہ ٹرمپ، مشرق وسطیٰ میں ہمیں ایک نہ ختم ہونے والی جنگ میں گھسیٹ سکتے ہیں اور سینیٹ کو ایران سے جنگ روکنے کے لئے میرے تیار کردہ بل کو منظوری دینا چاہئے۔

برنی سینڈرز نے ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں اور عراق جنگ کے سلسلے میں امریکہ کے دوہزار بیس کے صدرارتی انتخابات کے لئے نامزد سات ڈیموکریٹ امیدواروں کے درمیان ہونے والے مناظروں میں کہا کہ میں نے عراق کے بارے میں جارج بش، ڈیک چینی، جان بولٹن اور بش کی پوری کابینہ کے دلائل سنے، میں نے پوری توجہ سے ان کی باتیں سنیں اور اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ وہ کھلا جھوٹ بول رہے ہیں۔

امریکہ نے عراق میں عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کے بہانے دوہزار تین میں اس ملک پر حملہ کیا اور دوہزار چودہ میں عراق اور شام میں داعش کے خلاف جنگ کے بہانے آج تک اپنی فوجی موجودگی جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایک تازہ ترین سروے کے مطابق برنی سینڈرز، ریاست نیو ھمپشایر میں ڈیموکریٹ پارٹی کے انٹر پارٹی انتخابات میں سب سے آگے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button