مشرق وسطی

 امریکہ کا شام سے فوجی آئل ٹینکروں کے ذریعے تیل عراق اسمگل کئے جانے کا انکشاف

امریکی باوردی دہشت گردوں نے کل رات شام سے تیل چوری کرکے دسیوں ٹینکروں کے ذریعے عراق اسمگل منتقل کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ شام کے تیل کے کنووں سے چرایا جانے والا تیل امریکہ کے فوجی آئل ٹینکروں کے ذریعے عراق اسمگل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے زیر استعمال 85 آ‏ئل ٹینکروں اور گاڑیوں پر مشتمل ایک کانوائے الولید کی گزرگاہ سے غیرقانونی طور پر عراقی صوبے الانبار میں داخل ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی شام سے چوری کا تیل لے کر 37 آئل ٹینکروں پر مشتمل ایک کاروان عراق میں داخل ہوا تھا۔

امریکہ سے وابستہ باوردی دہشت گردوں اور مقامی کرد ملیشیا نے شمال مشرق اور شام کے مشرق میں واقع تیل سے مالا مال علاقے کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close