
امریکہ اپنے فوجی اڈے پر حملے کے پیغام کو درک کرے، محمد علی الحوثی
شیعہ نیوز: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اردن میں امریکی فوجی ٹھکانے پر حملے میں امریکی فوج کے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو ایسے حملوں کے نتائج اور وجوہات کو سمجھنا ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق المیادین نے کہا ہے کہ یمنی حکومت کی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے عرب ممالک میں امریکی غلط پالیسیوں کا ردعمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اصفہان میں موساد کے چار دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی
انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی اردن میں امریکی فوجی ٹھکانے پر ہونے والا حملہ عرب ملکوں میں امریکی پالیسیوں پر پائی جانے والی برہمی کا آئینہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کو ڈرون حملے کے پیغام کو سمجھنا ہوگا۔
یاد رہے کہ اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں 30 سے زائد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق 3 فوجی ہلاک جبکہ 34 زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی صدر سمیت اعلی حکام نے اردن میں فوجی اڈے پر ڈرون حملوں پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔