دنیا

امریکہ شام پر اپنے غاصبانہ قبضے کو ختم کرے۔ روس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کو شام میں غیرقانونی اقدامات اور التنف علاقے پر قبضے کا سلسلہ ختم کرناچاہئے۔

ہیسپان ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ورشنین نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ماسکو ، واشنگٹن سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ شام پر اپنے غاصبانہ قبضے کو ختم کرے۔

روسی عہدیدار نے مزید کہا کہ اس علاقے میں امریکی فوجیوں کی غیرقانونی موجودگی کے باعث عراق اور شام کے درمیان رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

امریکہ نے شام کے صوبہ حمص کے التنف علاقے کے پچپن مربع کلومیٹر علاقے پر قبضہ کررکھا ہے اور دہشت گرد اور مسلح گروہوں کا مقابلہ کرنے کے بہانے ایک فوجی اڈہ قائم کررکھا ہے۔

مذکورہ علاقے میں الرکبان کیمپ بھی ہے کہ جسے امریکہ پناہ گزیں کیمپ کہتا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ دمشق نے با رہا اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجی اور حکومت مخالف مسلح گروہ اس علاقے کے پناہ گزینوں کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں اور انھیں اپنے گھروں میں نہیں جانے دیتے۔

شام کا بحران دوہزار گیارہ میں سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے حملوں سے شروع ہوا ہے ۔ شام پر اس یلغار کا مقصد علاقے کے توازن کو صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے اعلان کے باوجود بعض ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ امریکی فوجی التنف اور دیرالزور کے علاقے میں اب بھی موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button