دنیا

امریکہ : ٹیکساس میں ’’صدی کی ڈیل‘‘ کے خلاف احتجاجی ریلی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی ریاست ٹیکساس کے مرکزی شہر ڈالاس میں سیکڑوں افراد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد مشرق وسطیٰ امن منصوبےصدی کی ڈیل کے خلاف ریلی نکالی اور اس منصوبے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

رپوٹ کے مطابق صدی کی ڈیل کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں میں امریکہ میں مقیم فلسطینی کمیونٹی، عرب اور مقامی شہری شامل تھے۔

انہوں نے ہاتھوں میں کتنے اور بینر اٹھا رکھے تھےجن پر صدی کی ڈیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے امریکی صدر کے امن منصوبے صدی کی ڈیل کوفلسطینی قوم کی حق تلفی پر مبنی امریکی اور اسرائیلی پروگرام قرار دیا۔

ڈالاس میں نکالی جانے والی اس ریلی میں امریکہ میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے مندوبین، سماجی کارکنوں اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ انہوں نے امریکی انتظامیہ سے’’صدی کی ڈیل‘‘ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close