دنیاہفتہ کی اہم خبریں

امریکا ایران کے مقابلے میں اسرائیل کی حمایت کرے گا، جوبائیڈن

شیعہ نیوز: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے حملے کی رپورٹ ملی ہے۔ رپورٹ کے مطابق  اسرائيل پر ایران کے حملے کی خبر ملنے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن ڈیلاویئر کا سفر منسوخ کرکے واشنگٹن واپس ہوگئے، وائٹ ہاؤس میں مشرق وسطی حالات پر اپنی سیکورٹی ٹیم کی میٹنگ طلب کرلی۔ وائٹ ہاؤس کی سیکورٹی کونسل کے ترجمان ایڈرین واٹسن نے صحافیوں کو صیہونی حکومت کے خلاف ایرانی حملے کے  تعلق سے بریفنگ دی۔ انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ بائیڈن اس حملے کی تازہ ترین صورتحال معلوم کرنے کے لئے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے اور ان کے مشیروں  کی ٹیم نے انہیں بتایا کہ وہ اسرائيلی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے صیہونی حکومت کی سلامتی کی حمایت کا صراحت کے ساتھ اعلان کیا اور کہا کہ اسرائيل کے لئے ہماری حمایت آہنی ہے، امریکا اسرائیل کے ساتھ ہے ایران کے مقابلے میں اس کی حمایت کرے گا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دمشق ميں ایرانی قونصلیٹ پر صیہونی حکومت کے حملے اور شام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی مشیروں کی شہادت اور اس کے دیگر جرائم کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ایرو اسپیس فورس نے مقبوضہ فلسطین میں معینہ اہداف پر دسیوں ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button