اسلامی تحریکیںمشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ یمن کو داعش کے دہشت گردوں کا اڈہ بنانا چاہتا ہے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  تحریک انصاراللہ کے سیاسی شعبے کے رکن عبدالوھاب المحبشی نے تاکید کی ہے کہ امریکہ جنوبی یمن کو داعش اور القاعدہ کے دہشت گردوں کا اڈہ بنانا چاہتا ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصار اللہ کے سیاسی شعبے کے رکن عبدالوہاب المحبشی نے اس ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی یمن کی صورت حال سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ہاتھ سے نکل چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی یمن پر اب پوری طرح امریکہ اور برطانیہ کا کنٹرول ہے اور سعودی عرب اور امارات اب صرف واشنگٹن اور لندن کے احکامات پر عمل کر رہے ہیں۔

تحریک انصاراللہ کے سیاسی شعبے کے رکن عبدالوہاب المحبشی نے مزید کہا کہ امریکہ جنوبی یمن کے ایک علاقے میں داعش اور القاعدہ کو لانے کی کوشش کررہا ہے تاکہ جنوبی یمن میں اپنا براہ راست اثر و رسوخ بڑھانے کا جواز پیدا کر سکے۔

عبدالوہاب المحبشی نے یاد دہانی کرائی کہ امریکہ ، عراق اور شام سے داعش دہشت گردوں کی باقیات، جنوبی یمن میں پہنچانا چاہتا ہے تاکہ خود کو جنوبی یمن سے داعش دہشت گردوں کو نکالنے اور اس علاقے کو داعش کے وجود سے پاک کرنے والے کے طور پر پیش کرسکے اور اس بہانے سے جنوبی یمن پر خود قبضہ کر لے۔

ان دنوں جنوبی یمن ایک جارح کے بعد دوسرے جارح کے قبضے میں جا رہا ہے اور اس کے بعض شہروں پر کھبی سعودی عرب کے کرائے کے ایجنٹوں کا تو کبھی امارات کے حمایت یافتہ مسلح جنگجووں کا قبضہ ہوجاتا ہے اور اس طرح سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا فوجی اتحاد یمن پر جارحیت کے لئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہا ہے اور پراکسی وار چھیڑے ہوئے ہے جس کی قیمت یمن کے غریب اور مظلوم عوام کو چکانا پڑ رہی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button