امریکی جدید ڈرون اور برطانوی کشتی پر حملہ کیا، جنرل یحیی سریع
شیعہ نیوز: یمنی فوجی ترجمان جنرل یحیی سریع نے بحیرہ احمر میں برطانوی کشتی پر حملے اور امریکی جدید ڈرون طیارے کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوجی ترجمان نے بحیرہ احمر میں برطانوی کشتی پر حملہ کرنے اور جدید امریکی ڈرون طیارے کو مارگرانے کا دعوی کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں ایک برطانوی کشتی پر حملہ کیا ہے جبکہ صعدہ میں جدید امریکی ڈرون ایم کیو 9 کو میزائل سے ہدف بناکر تباہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر کا دورہ اہم ہے، امریکی پابندیاں اہم نہیں، محمد اسحاق ڈار
جنرل یحیی سریع نے مزید کہا کہ یمنی فوج نے یمن کی خودمختاری کو پامال کرنے پر برطانوی تیل بردار کشتی کو بحری میزائل سے نشانہ بنایا۔ یمنی میزائل درست نشانہ پر لگنے کی وجہ سے کشتی کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمنی فضائیہ نے امریکی فوج کے جدید ڈرون طیارے ایم کیو 9 کو صعدہ کی فضاوں میں طیارہ شکن میزائل مار کر تباہ کردیا ہے۔
جنرل یحیی سریع نے یمنی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف کاروائیوں پر یمنی فوج کا مکمل ساتھ دیا۔
چند گھنٹوں قبل ایک امریکی عہدیدار نے سی بی ایس ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے یمن میں ایک امریکی ڈرون کے تباہ ہونے کی تصدیق کردی ہے البتہ امریکی عہدیدار نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ڈرون تکنیکی خرابی کے باعث گرا ہے یا یمنی فوج کے حملے کا نشانہ بن کر تباہ ہوا ہے۔