مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکی اور برطانوی دشمنوں نے صنعاء پر بمباری کی۔ یمنی میڈيا کی رپورٹ

شیعہ نیوز: یمن کے المسیرہ چینل نے ہفتے کی صبح دارالحکومت صنعاء پر امریکہ اور برطانیہ کی طرف سے بمباری کی خبر دی ہے۔

المسیرہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے ماتحت فوجی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں کئی مقامات کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق صنعاء کے شمالی حصے پر بمباری کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق صنعاء ائیرپورٹ اور اس کے گرد و نواح میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر امریکی حملوں پر حزب اللہ لبنان کا شدید ردعمل

المیادین کے نامہ نگار کے مطابق صنعاء ائیرپورٹ کے نزدیک الدیلمی اڈے پر بھی حملہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع نے بھی یمن پر امریکہ کی جانب سے دوسری مرتبہ حملوں کی تصدیق کی ہے۔

سی این این نے ایک ایک اعلی اہلکار کے حوالے سے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس دفعہ حملے میں ایک ریڈار کے مرکز کو ہدف بنایا گیا۔

اے پی کے مطابق امریکہ نے یمن میں اس مقام کو نشانہ بنایا ہے جو خطرناک قرار دیا جارہا تھا۔

دوسری جانب این بی نیوز نے کہا ہے کہ یمن کی جانب سے ایک امریکی کشتی پر حملہ کیا گیا ہے۔

کشتی کا نام تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

گذشتہ روز بھی یمنی فوج نے امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کے جواب میں بحیرہ احمر میں امریکی تنصیبات پر حملے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button