امریکی اور برطانوی افواج کا یمن کے دو صوبوں پر حملہ
شیعہ نیوز: امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے صوبوں عمران اور صنعا میں عوامی مقامات اور سول تنصیبات کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، امریکی اور برطانوی افواج نے یمن کے مختلف صوبوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شمالی صوبہ عمران کے حرف سفیان ضلع کو تین بار جبکہ مغربی یمن کے صوبہ الحدیدہ میں واقع اللحیہ ضلع کو ایک بار امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : تیل کی صنعت پر جابرانہ پابندیوں کی روک تھام میں ایران کی کامیابی، صہیونی میڈیا کا اعتراف
بعض ذرائع ابلاغ مغربی یمن میں الحدیدہ کے علاقے اللحیہ پر فضائی حملے کی بھی خبر دے رہے ہیں۔
یمنی چینل المسیرہ نے خبر دی ہے کہ امریکی اور برطانوی اتحاد نے دو بار صنعاء صوبے کے علاقے جربان کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔
حملوں کے بعد امریکی وزارت دفاع نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ امریکی فضائیہ نے یمن کی مسلح افواج کے مرکزی کمانڈ کو ہدف بنایا ہے۔
پینٹاگون کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے چند گھنٹے قبل یمن میں انصاراللہ کی مرکزی کمانڈ اور دو تنصیبات پر بمباری کی ہے