مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکی اور برطانوی افواج کی یمن پر ایک بار پھر جارحیت

شیعہ نیوز: باخبر ذرائع کے مطابق امریکی اور برطانوی افواج نے یمن کے کئی علاقوں کو حملوں کا نشانہ بنایا۔

المسیرہ نیوز چینل کے مطابق، یہ حملے صوبہ الحدیدہ کے التحیتا شہر پر کئے گئے ہیں۔

اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قاہرہ مذاکرات ختم

قابل ذکر ہے کہ صنعا کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت کے اعلان کے بعد امریکہ اور برطانیہ نے یمن پر حملہ شروع کردیا تھا۔

صنعا نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ پر حملے بند نہیں کئے جاتے اور اس علاقے میں محصور عوام پر عائد پابندیاں نہیں ہٹتیں تب تک کسی بھی جہاز کو بحیرہ احمر سے مقبوضہ سرزمینوں کی جانب جانے نہیں دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ یمن کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ خلیج عدن اور بحیرہ احمر سے گزرنے والے باقی تمام جہازوں کی آمد و رفت پر کسی بھی قسم کی پابندی نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button