
غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قاہرہ مذاکرات ختم
شیعہ نیوز: غزہ میں جنگ بندی کے لئے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات ختم ہوگئے ہيں اور صیہونی حکومت کا وفد تل ابیب واپس چلا گیا ہے۔
صیہونی حکومت کے ریڈیو نے رپورٹ دی ہے کہ قاہرہ مذاکرات ختم ہوگئے ہيں اور اسرائیلی وفد تل ابیب واپس پہنچ گیا ہے۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے بھی رپورٹ دی ہے کہ صیہونی جاسوسی تنظیم موساد کے سربراہ کی سربراہی میں قاہرہ جانے والا وفد مذاکرات ميں کسی پیشرفت کے بغیر واپس لوٹا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی رفح پر چڑھائی، جنوبی افریقہ کا عالمی عدالت سے رجوع
غزہ پٹی میں جنگ بندی کے لئے مذاکرات ایسی حالت میں ختم ہوئے ہيں کہ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت کے پاس قیدیوں کی رہائی کے لئے مذاکرات کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
حسام بدران نے کہا کہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم سمجھوتے میں رکاوٹ ڈال رہے ہيں۔
جہاد اسلامی فلسطین کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد الہندی نے بھی کہا ہے کہ نیتن یاہو جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کےلئے سمجھوتے کے سلسلے میں سنجیدہ نہيں ہیں۔
جہاد اسلامی کے رہنما محمد الہندی نے کہا کہ اسرائیل کی جنگی کابینہ چاہتی ہے کہ رفح میں زمینی کارروائی شروع کرنے اور غزہ سے فلسطینی عوام کو بےگھر کرنے کے لئے طول دے رہے ہيں۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اس وہم میں ہیں کہ وہ رفح میں کچھ کامیابی حاصل کرلیں گے ۔