مشرق وسطی

اربیل میں امریکی ڈرون گر کر تباہ

شیعہ نیوز: عراق کردستان کے علاقے اربیل میں ایک امریکی ڈرون ایک عمارت پر آ گرا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جب کہ مقامی داخلی سیکورٹی حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

احتمال دیا جا رہا ہے کہ یہ ڈرون امریکہ کی سرگردگی میں بین الاقوامی فوجی اتحاد کا ہو سکتا ہے۔ اربیل کی داخلی سیکورٹی کے ترجمان صباح خضر کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون امریکی فوجی اتحاد کا ہے جو تکنیکی خرابی کے باعث اربیل میں گرا ہے اور یہ ڈرون تربیتی اڑان کے دوران تصویریں لے رہا تھا۔

خرابی کا شکار ہو جانے کے بعد یہ ڈرون سیبیران کمپلیکس میں گرا جس سے عمارت کو نقصان پہنچا اور علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی جب کہ کوئی جانی مالی نقصان نہیں پہنچا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button