دنیا

شکست خوردہ ٹرمپ کا انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہونے کا الزام

کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس میں شکست خوردہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب کو چرایا گیا اور بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی جس کی وجہ سے میں ہار گیا تاہم اگلی بار شکست دینے کا فیصلہ کرسکتا ہوں۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ کوئی نئی سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ نہیں، نئی پارٹی بنانے سے متعلق مجھ سے منسوب خبریں جعلی ہیں۔

واضح رہے کہ شکست خوردہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے انتخابات میں شکست کے بعد نہ فقط جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی بلکہ اس کے حامیوں نےامریکی کانگریس پر حملہ بھی کیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close