
امریکی اور اسرائیلی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، فتح ہمارا مقدر ہے، محمد البخیتی
شیعہ نیوز: یمنی رہنما محمد البخیتی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ ہمیں اپنی فتح پر یقین ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمنی۔ تنظیم انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے سینئر رکن محمد البخیتی نے واضح کیا ہے کہ ہم صہیونی حکومت اور امریکہ کی دھمکیوں سے ان کے رہنما خوفزدہ نہیں، بلکہ ہمیں اپنی کامیابی پر مکمل یقین ہے۔
الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں البخیتی نے کہا کہ صہیونی قابض حکومت کو غزہ اور یمن میں اپنے جرائم کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی افواج کا انخلاء اور غزہ کی تعمیر نو، قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کی شرائط
اسرائیلی وزیر جنگ کی جانب سے انصاراللہ کی قیادت کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کے جواب میں البخیتی نے کہا کہ ہم موت کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے۔ ہم نے اپنے قائدین خاص طور پر سید عبدالملک الحوثی کی حفاظت کے لیے تمام ضروری احتیاطی اقدامات کر رکھے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی فتح پر یقین ہے اسی لیے اسرائیل اور امریکہ کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔
البخیتی نے صہیونی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر وہ یہ امید لگا رہی ہے کہ ہم غزہ کی حمایت میں جاری عسکری کارروائیاں روک دیں گے تو یہ خام خیالی ہے۔ ہم ہر حملے کا جواب مزید شدت سے دیں گے۔