مشرق وسطی

شام میں امریکا کا ڈرٹی گیم، دہشت گردوں کو دیئے اہم ہتھیار

شیعہ نیوز:مقامی ذرائع نے جمعرات کو شام کے جنوب مشرقی علاقے میں مغاویر الثورہ نامی دہشت گرد گروہ کے میزائل تجربے کی خبر دی ہے۔

دہشت گرد گروہ مغاویر الثورہ کی تشکیل امریکی فوج اور امریکا کی خونخوار خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے براہ راست کیا ہے اور اس کو منظم کیا ہے جبکہ اس کا ہیڈکواٹر جنوب مشرقی علاقے میں واقع التنف چھاونی میں ہے۔

خابور ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکا نے اس گروہ کو ہیمارس میزائل سے لیس کر دیا ہے اور معاویر الثورہ نامی دہشت گرد کروہ نے بھی اپنی رپورٹ میں اس بات کی تائید کی ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے اردن سے ملنے والے سرحدی علاقے التنف میں اس میزائل کا تجربہ کیا ہے۔اس دہشت گرد گروہ نے اپنے بیان میں دعوی کیا ہے کہ میزائل کا تجربہ، جنگجوؤں کی طاقت اور ان کی توانائی کی آزمایش نیز علاقے کے رہائیشوں کو ہر طرح سے حملے سے بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔

خابور ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد گروہ نے گزشتہ کچھ دن پہلے امریکی فوجیوں کے ساتھ مل کر التنف علاقے میں فوجی مشقیں بھی انجام دی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button