مشرق وسطی

مقبوضہ فلسطین میں حملہ، صہیونی فوجی پر گاڑی چڑھادی گئی

شیعہ نیوز: صہیونی میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی کو گاڑی تلے کچل دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کے بعد غرب اردن میں بھی صہیونی حکومت کے خلاف فلسطینی عوام کی مقاومت میں اضافہ ہورہا ہے۔

صہیونی چینل کان نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے گوش دان میں صہیونی سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران خطے کی سلامتی کے تحفظ کی صلاحیت رکھتا ہے، ایڈمرل سیاری

چینل کے مطابق جنین سے تعلق رکھنے والے فلسطینی شہری نے اسرائیلی فوجی اڈے پر حملہ کرتے ہوئے ایک صہیونی فوج کو گاڑی تلے کچل دیا ہے۔

واقعے کے بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

صہیونی فوج نے تاحال واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button