دنیا

امریکی کانگرس کے رکن کا صدر ٹرمپ کو ایک اور الٹی میٹم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی کانگرس کی جوڈیشل کمیٹی کے ری پبلکن رکن نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ وہ مواخذے کی سماعت کے لیے اپنے وکلا کو ایوان میں بھیجیں۔

کیلی فورنیا سے ایوان نمائندگان کے رکن ٹام مک کلنٹناک کا کہنا تھا کہ مواخذے کی سماعت کے دوران اپنے وکلا کو ایوان میں بھیجنا خود ٹرمپ کے حق میں بہتر ہوگا۔

اس سے قبل وائٹ ہاوس کی جانب سے ایوان نمائندگان کی جوڈیشل کمیٹی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مواخذے سے متعلق تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی جوڈیشل کمیٹی نے ایک خط کے ذریعے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے مواخذے کے لیے جاری سماعت میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

ایوان نمائندگان کی جوڈیشل کمیٹی چار دسمبر کو صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کی پہلی سماعت کرنے والی ہے۔ صدر ٹرمپ کو ان دنوں یوکرین گیٹ اسکینڈل کا سامنا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے وکلاء نے کل بدھ کے روز ایوان نمائندگان میں ہونے والی مواخذے کی کارروائی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے مشیر پیٹ چیپولون نے ہاؤس آف جوڈیشیئری کمیٹی کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ مواخذہ کرنے والی کمیٹی پراعتماد نہ ہونے اور انصاف کی توقع نہ ہونے کے باعث نہ تو صدر ٹرمپ اور نہ ہی ان کے وکلاء سماعت میں شریک ہوں گے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بدھ 4 دسمبر کو ہونے والی سماعت کیلیے وائٹ ہاؤس کو سماعت کی تیاری کرنے کے لیے مناسب وقت نہیں دیا گیا، گواہوں سے متعلق بھی درکار معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں جب کہ جمعے تک سماعت کی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button