مشرق وسطی

امریکی فوج کو جلد سے جلد عراق سے نکلنا ہوگا۔ قیس الخزعلی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کی جماعت عصائب اہل الحق کے سکریٹری جنرل قیس الخزعلی نے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوج کا انخلا بغداد میں امریکہ کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے خون کا کم ترین انتقام ہوگا ۔

قیس الخزعلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کا بدلہ لے کر رہیں گے اور عراق سے امریکی فوج کے انخلا سے کم پر راضی نہیں ہوں گے۔

عراق کی جماعت عصائب اہل الحق کے سربراہ قیس الخزعلی نے کہا ہم شہید سردار سلیمانی سے یہ عہد کرتے ہیں کہ فلسطین کی مکمل آزادی تک صیہونی حکومت کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ۔

انہوں نے عراقی پارلیمنٹ میں امریکی فوج کے انخلا کے بل کی منظوری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کا فیصلہ عراقی پارلیمنٹ کی تاریخ میں اب تک کا سب سے اہم فیصلہ ہے ۔

قیس الخزعلی نے کہا کہ امریکی فوج کو جلد سے جلد عراق سے نکلنا ہوگا اور اگر انہوں نے اس سلسلے میں کسی تاخیری حربے کو استعمال کرنے کی کوشش کی تو ہم انہیں غاصب فوج سمجھیں گے اور پھر اسی لحاظ سے ہم ان سے پیش آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button