مشرق وسطی

امریکی فوج، صوبہ اربیل میں توسیع پسندانہ سرگرمیوں میں مصروف

شیعہ نیوز : امریکی فوج عراق کے صوبہ اربیل میں اپنے فوجی اڈے کو توسیع دے رہی ہے۔

عراق کی المعلومہ ویب سائٹ نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایک امریکی کمپنی شمالی عراق کے صوبہ اربیل کے الحریر علاقے میں واقع شقلاہ فوجی ایئرپورٹ کے اطراف کی زمینوں کو امریکہ کے فوجی اڈے کی توسیع کے مقصد سے تیار کر رہی ہے۔

امریکی دہشت گرد شقلاہ فوجی ایئرپورٹ کو اپنے اڈے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کے باوردی دہشت گرد نے اس فوجی اڈے میں میزائل سسٹم اور ریڈار نصب کرنے کے علاوہ نیا ٹریننگ کیمپ بھی قائم کر دیا ہے تاکہ اسے عراق اور مشرق وسطیٰ میں اپنے ایک بڑے اڈے کے طور پر استعمال کر سکیں۔

امریکہ نے بغداد میں اپنے سفارت خانے میں بھی میزائل سسٹم اور بڑی تعداد میں باوردی دہشت گرد تعینات کر رکھے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراقی عوام، اپنے ملک میں امریکی دہشت گردوں کی موجودگی کی بارہا مخالفت کر چکے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ بھی ایک بل پاس کر کے ملک سے بیرونی فوجیوں کے انخلا پر زور دے چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button