مشرق وسطی

امریکی فوجیوں کا ایک اور قافلہ شام سے عراق میں داخل

شیعہ نیوز : جنگی ساز و سامان کے ساتھ امریکہ کے فوجیوں کا تیسرا قافلہ شام سے عراق میں داخل ہو گیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی فوجیوں کا یہ قافلہ، الجزیرہ میں واقع اپنے فوجی اڈوں سے الولید کی غیر قانونی گزرگاہ کے ذریعے عراق میں داخل ہوا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ منگل اور اتوار کے روز بھی فوجی ساز و سامان کے ساتھ امریکی فوجیوں کے دو ٹولے عراق میں داخل ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی فوجی اور انکی حمایت یافتہ کرد فورس کا، شام کے صوبوں الحسکہ اور دیرالزور میں تیل کے اہم علاقوں پر قابض ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close